چینی خلاباز دوبارہ خلائی اسٹیشن میں داخل ہوئے

چینی خلاباز دوبارہ خلائی اسٹیشن میں داخل ہوئے

چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی (سی ایم ایس اے) کے مطابق ، چین کا شنچؤ 13 انسان بردار خلائی جہاز،کامیابی کے ساتھ  ہفتے کے روز خلائی اسٹیشن کے کور ماڈیول تھیان حہ سے منسلک ہوا اور اس پر سوار تینوں چینی خلاباز خلائی اسٹیشن کے کور ماڈیول تھیان حہ میں داخل ہوئے۔خلائی جہاز چھ ماہ تک خلائی اسٹیشن کے ساتھ  رہے گا۔

ہفتے کی صبح لانچ کیے جانے والے خلائی جہاز  نے مدار میں داخل ہونے کے بعد  صبح 6:56 پر کور ماڈیول پر ڈاکنگ کی ۔پورے عمل میں تقریبا چھ گھنٹے سے زائد وقت لگا۔ تھیان حہ ،  29 اپریل کو مدار میں بھیجے جانے کے بعد سے دوسری مرتبہ خلائی جہاز سے منسلک ہواہے۔

یہ خبر پڑھیئے

فٹبال ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری، آج بھی 4 میچز ہوں گے

قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں آج بھی چار …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons