یونانی ذرائع ابلاغ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق 24 ویں سرمائی اولمپک کھیلوں کے لیے سرمائی اولمپکس مشعل جلانے کی روائیتی تقریب 18 اکتوبر کو یونان میں قدیم اولمپیا کے تاریخی مقام پر منعقد ہو گی اور 19 اکتوبر کو ایتھنز کے پاناتھینیکو اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والی تقریب میں یہ مشعل بیجنگ سرمائی اولمپکس کی انتظامی کمیٹی کے حوالے کی جائے گی۔
