تازہ ترین
عید میلاد النبیﷺ کی آمد کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کا خصوصی پیغام

عید میلاد النبیﷺ کی آمد کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کا خصوصی پیغام

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ربیع الاول وہ مبارک مہینہ ہے جس میں ہمارے نبی حضرت محمدﷺ ۖ دنیا میں تشریف لائے، یہ برکتوں کا مہینہ ہے، یہ وہ مہینہ ہے جس میں اللہ تعالی ٰنے اپنے حبیبﷺ کو اس دنیا میں بھیجا تھا۔

ہفتہ کو عیدمیلاد النبیۖ ﷺکے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب حضرت محمدﷺ ۖ کو رحمت اللعالمین کا خصوصی خطاب دیا ، حضور نبی کریم ۖ ﷺ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے لیڈر ہیں، انہوں نے کہا کہ لیڈر کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہوتی ہے کہ وہ لوگوں کو اکٹھا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ عید میلاد النبیۖﷺ میں سب لوگ بھرپور طریقے سے شرکت کریں، رواں سال ربیع الاول کے مہینے میں ہمیں ایسا جشن منانا چاہئے جو ہماری قومی تاریخ کا سب سے شاندار جشن ہو تاکہ واضح ہوکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی کسی نے عیدمیلاد النبیۖ ﷺکاایسا جشن نہیں منایا۔

وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام اپنے پیغام میں عوام، میڈیا ، اقلیتوں سمیت پوری قوم کو جشن عید میلاد النبیۖ عیدمیلاد النبیۖ ﷺمیں بھرپور شرکت کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا دیکھے گی کہ پاکستان کی تاریخ میں اسے سے قبل اس طرح کا عید میلاد النبیۖ عیدمیلاد النبیۖ ﷺکا جشن پہلے کبھی نہیں منایا گیا۔

یہ خبر پڑھیئے

چینی ادارے کی جانب سے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے مالیت کے امدادی سامان کی فراہمی

چینی ادارے کی جانب سے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے مالیت کے امدادی سامان کی فراہمی

چین کے سرکاری ادارے کی جانب سے سندھ کے سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons