تازہ ترین
حکومت وزیراعظم عمران خان قیادت میں شفاف تحقیقات اور احتساب کےلئے پر عزم ہے، شہزاد اکبر

حکومت وزیراعظم عمران خان قیادت میں شفاف تحقیقات اور احتساب کےلئے پر عزم ہے، شہزاد اکبر

وزیراعظم عمران خان کی زیر قیادت پاکستان تحریک انصاف کی حکومت شفاف تحقیقات اور احتساب کےلئے پر عزم ہے، وزیراعظم کا وژن ہے کہ کسی بھی معاملے کے احتساب کےلئے کھلی تحقیقات ہونی چاہئے جس سے شفافیت کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے ہفتہ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کسی بھی طرح کی بدعنوانی کے احتساب کےلئے کھلی تحقیقات پر یقین رکھتے ہیں تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ جب کسی بھی معاملہ کی تحقیقات کی جاتی ہیں تو اس سے اصل صورتحال کا پتہ چلتا ہے اور سارے عمل کو اوپن کر کے شفافیت لائی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شفاف تحقیقات اور احتساب تحریک انصاف کی حکومت کا عزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی کے معاملہ میں جب شکایات موصول ہوئیں تو وزیراعظم عمران خان نے پہلے ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جس کی تجاویز کی روشنی میں کابینہ نے انکوائری کمیشن ایکٹ کے تحت ایک کمیشن تشکیل دیا جس نے تحقیقات کیں تو ہوش ربا انکشافات ہوئے ۔

انہوں نے کہا کہ انکوائری کمیشن نے اپنی تحقیقات کی بنیاد پر مختلف سفارشات اور تجاویز مرتب کیں تاکہ غلط کام کرنے والوں کے خلاف کارروائی کر کے نظام میں بہتری لائی جاسکے۔

یہ خبر پڑھیئے

چینی ادارے کی جانب سے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے مالیت کے امدادی سامان کی فراہمی

چینی ادارے کی جانب سے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے مالیت کے امدادی سامان کی فراہمی

چین کے سرکاری ادارے کی جانب سے سندھ کے سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons