تازہ ترین
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے تناظر میں کیا گیا ہے، فنانس ڈویژن

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے تناظر میں کیا گیا ہے، فنانس ڈویژن

عالمی مارکیٹ میں اکتوبر 2018 کے بعد تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، فی بیرل قیمت 85 ڈالر تک بڑھ گئی ، عالمی منڈیوں میں تیل کی طلب میں اضافہ اور رسد کے مسائل کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا رجحان ہے۔

فنانس ڈویژن کی جانب سے ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق تیل کی بین الاقوامی قیمتوں کے تناظر میں حکومت عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کےلئے پٹرولیم لیوی اور سیلز ٹیکس میں کمی کے اقدامات کررہی ہے تاہم اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی 16 اکتوبر سے منظوری دے دی گئی ہے۔

فنانس ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 10.49 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12.44 روپے فی لیٹر ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 10.95 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8.84 روپے اضافہ کی منظوری دی گئی ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 137.79 روپے فی لیٹر ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 134.48 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت 110.26 روپے فی لیٹر اور لائیٹ ڈیزل کی قیمت 108.35 روپے فی لیٹر ہوگی۔

یہ خبر پڑھیئے

چینی ادارے کی جانب سے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے مالیت کے امدادی سامان کی فراہمی

چینی ادارے کی جانب سے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے مالیت کے امدادی سامان کی فراہمی

چین کے سرکاری ادارے کی جانب سے سندھ کے سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons