بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے فی یونٹ اضافہ

بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے فی یونٹ اضافہ

حکومت پاکستان نے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 68 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ سہہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی۔ نیپرا نے سہہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت توانائی کی جانب سے بھجوائی گئی تھی۔ نیا سہہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ یکم اکتوبر سے لاگو ہوگا۔

خیال رہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں بھی مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے  پٹرولیم مصنوعات 9 روپے 75 پیسے فی لٹر مہنگی کرنے کی سفارش کی ہے۔

اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 90 پیسے فی لٹر جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 10 روپےفی لٹرمہنگا کرنے کی تجویزدی ہے۔ قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ 15 روز کے لیے ہو گا۔

یہ خبر پڑھیئے

فیفا ورلڈ کپ، گروپ ای کی ٹیموں سپین اور جرمنی کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر

سپین اور جرمنی کی ٹیموں کے درمیان 22ویں فیفا ورلڈ کپ کا 28واں میچ 1-1 …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons