تازہ ترین
قومی اسکواڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے متحدہ عرب امارات روانہ

قومی اسکواڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے متحدہ عرب امارات روانہ

قومی اسکواڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے چارٹر طیارے سے متحدہ عرب امارات کے لیے روانہ ہو گیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور دیگر اسٹاف خصوصی طیارے کے ذریعے دبئی روانہ ہوئے۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آپ کی سپورٹ ہر چیز سے زیادہ اہم ہے، اپنی ٹیم کے ساتھ رہیں، سپورٹ کرتے رہیں اور یقین رکھیں۔

قومی اسکواڈ میں شامل 15 کھلاڑی، 3 ٹریول ریزرو اور سپورٹ اسٹاف کے ارکان دبئی میں ایک روز کی آئسولیشن مکمل کریں گے۔

قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کچھ ارکان کی فیملیز بھی متحدہ عرب امارات جا رہی ہیں۔

بولنگ کنسلٹنٹ ورنن فلینڈر نے لاہور میں ٹیم کو جوائن کیا جبکہ بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن دبئی میں پاکستان ٹیم کو جوائن کریں گے۔

متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز 17 اکتوبر سے ہو گا اور بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان ٹیم 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔

یہ خبر پڑھیئے

بیجنگ سرمائی اولمپک اور پیرالمپک سرمائی کھیلوں کے بعد کی ہیریٹیج رپورٹ اور کھیلوں کے بعد پائیداری ترقی کی رپورٹ جاری کردی گئی

4 فروری کو2022  بیجنگ سرمائی اولمپک اور پیرالمپک سرمائی کھیلوں کی پہلی سالگرہ ہوگی۔یکم تاریخ کو …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons