صدر مملکت کا ٹیکس جمع کرنے کے نظام کو مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور

صدر مملکت کا ٹیکس جمع کرنے کے نظام کو مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک کی بہتری کے لئے ٹیکس جمع کرنے کے نظام کو مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مؤثر ٹیکس نظام معاشرے سے بدعنوانی کے خاتمے میں مدد گارثابت ہوگا جو غریب لوگوں کو بری طرح متاثر کررہا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہاکہ حکومت نے نوجوانوں، خواتین اور خصوصی افراد کو مالی طور پر بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔

انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیاکہ آگاہی نہ ہونے سے خواتین حکومت کی طرف سے فراہم کئے گئے قرضوں سے بھرپور استفادہ نہیں کرپارہی ہیں۔ صدر نے انہیں سہولت اور آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ وہ اپنے کاروبار کیلئے قرض حاصل کرسکیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تاجروں اور صنعت کاروں پر زور دیا کہ وہ اپنے اداروں میں خواتین اور معذور افراد کو بھی ملازمتیں فراہم کرنے کے لئے اقدامات کریں۔ قومی فرض کی ادائیگی کے لئے ٹیکس دوست ماحول اور سادہ نظام پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ٹیکس جمع کرانے والے اداروں پر عدم اعتماد اور ان کی بدعنوانی ٹیکس چوری کے سب سے بڑے عوامل ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

صبح 6 سے رات 11 بجے تک کراچی شہر میں ہیوی ٹریفک کو داخل ہونے سے روکا جائے، سندھ ہائیکورٹ

صبح 6 سے رات 11 بجے تک کراچی شہر میں ہیوی ٹریفک کو داخل ہونے سے روکا جائے، سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ ہیوی ٹریفک کو آج سے دن کے اوقات میں …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons