وزیراعظم آج پاکستان سٹیزن پورٹل کے تحت کسان پورٹل کا اجرا کریں گے

وزیراعظم آج پاکستان سٹیزن پورٹل کے تحت کسان پورٹل کا اجرا کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج پاکستان سٹیزن پورٹل کے تحت کسان پورٹل کا اجرا کریں گے، اس سے پہلے سٹیزن پورٹل میں کسانوں کیلئے مخصوص کٹیگری نہیں تھی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج پاکستان سٹیزن پورٹل کےتحت کسان پورٹل کا اجرا کریں گے اور پورٹل کے اجرا کی تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔

پورٹل کسانوں کی امداد، مسائل کا ترجیحی بنیاد پر حل اہم کردار ادا کرے گا، کسان پورٹل کے تحت وفاق، صوبائی سطح پر کل 123 ڈیش بورڈ قائم کردیئے گئے۔

یاد رہے اس سے پہلے سٹیزن پورٹل میں کسانوں کیلئے مخصوص کٹیگری نہیں تھی، حکومت نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر کسانوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے خصوصی کیٹیگری آلاٹ کی تھی۔

پورٹل کے اجرا کے بعد کسانوں کو سرکاری دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے اور کسان اپنے مسائل براہ راست سٹیزن پورٹل پر درج کرواسکیں گے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق کسان کارڈ، بیج، پانی کی چوری، فصل، اجناس کی قیمتوں پر شکایات درج کرواسکیں گے، جس سے کیڑے ماردوائیاں اور دیگر 52 مسائل کا ادراک بروقت ممکن ہو سکے گا، کسانوں کی آگاہی کے لئے ضلعی سطح پر مہم بھی چلائی جائے۔

یہ خبر پڑھیئے

فیفا ورلڈ کپ، گروپ ای کی ٹیموں سپین اور جرمنی کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر

سپین اور جرمنی کی ٹیموں کے درمیان 22ویں فیفا ورلڈ کپ کا 28واں میچ 1-1 …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons