تازہ ترین
وزیر خزانہ کا پاکستان کو ایشیا اور دنیا کی عظیم معیشت بنانے کے عزم کا اظہار

وزیر خزانہ کا پاکستان کو ایشیا اور دنیا کی عظیم معیشت بنانے کے عزم کا اظہار

وزیر خزانہ شوکت ترین نے پاکستان کو ایشیا اور دنیا کی عظیم معیشت بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے واشنگٹن میں امریکہ کے ادارہ برائے امن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی رکاوٹ ہمیں ایک بار پھرعظیم معاشی طاقت بننے سے نہیں روک سکتی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ گہرے سمندر کی حامل گوادر کی بندرگاہ تذویراتی لحاظ سے منفرد محل وقوع رکھتی ہے اور دنیا بھر کے لوگ پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ضروری ڈھانچے کی ترقی میں چین کی خدمات کو بہت اہمیت دیتا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات ہمارے امریکہ سے تعلقات پر اثر انداز نہیں ہوں گے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے کاروبار میں آسانی کیلئے خاصی پیشرفت کی ہے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کیلئے حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔

شوکت ترین نے کہا کہ پاکستان شمولیتی اور پائیدار شرح نمو کی طرف بڑھ رہا ہے اور رواں مالی سال کے دوران مجموعی ملکی پیداوار کی پانچ فیصد شرح نمو متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے زراعت، صنعت اور رہائش کے شعبے کی ترقی کیلئے اقدامات کئے ہیں اور چالیس لاکھ نادارگھرانوں کو بلاسود قرضے دیئے ہیں۔ایک سوال کے جواب میںوزیر خزانہ نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ سے ان کی بات چیت حوصلہ افزا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکہ سے دوستی کا خواہشمند ہے اور دونوں ممالک کو خطے کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس سے متعلق ایک سوال کے جواب میں شوکت ترین نے کہا کہ پاکستان نے اس کی ستائیس میں سے چھبیس شرائط پوری کردی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی اور ملک نے ایسا کیا ہوتا تو وہ کب کا گرے لسٹ سے نکل گیا ہوتا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان کو بعض ممالک کی جانب سے مختلف وجوہات پر سزا دی جارہی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کر دی

حکومت جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کے لیے 3.87 ملین امریکی ڈالر سے زائد …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons