تازہ ترین

صدر شی جن پھنگ اور صدر پیوٹن کے درمیان گہری دوستی اعلیٰ درجے کے باہمی اعتماد پر مبنی ہے، وزارت خارجہ

وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے 14 تاریخ کو ایک باقاعدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ صدر شی جن پھنگ اور روسی  صدر پیوٹن کے درمیان گہری دوستی اعلیٰ درجے کے باہمی اعتماد پر مبنی ہے۔

اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ بین الاقوامی صورت حال میں کیسی ہی تبدیلیاں کیوں نہ آئی ہوں ، دونوں سربراہان مملکت کی قیادت میں ، چین روس تعلقات ہمیشہ صحیح راستے پر مستحکم  ترقی کرتے رہے ہیں۔تیرہ تاریخ کو  کو ، روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے “2021 روس انرجی ویک” بین الاقوامی فورم کے کل رکنی سیشن کے دوران صدر شی جن پھنگ کے ساتھ گہری دوستی اور چین روس عملی تعاون کے نتائج کو سراہا ۔

متعلقہ سوالات کا جواب دیتے ہوئے ، چاؤ لی جیان نے کہا کہ چین صدر پیوٹن کے مثبت ریمارکس کی بہت تعریف کرتا ہے۔چین روس کے ساتھ مل کر دو طرفہ تعاون کی وسعت اور گہرائی کو بڑھانے اور نئے دور میں چین روس تعلقات کی ترقی کے لیے مزید مضبوط بنیاد رکھنے کے لیے تیار ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

چینی ادارے کی جانب سے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے مالیت کے امدادی سامان کی فراہمی

چینی ادارے کی جانب سے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے مالیت کے امدادی سامان کی فراہمی

چین کے سرکاری ادارے کی جانب سے سندھ کے سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons