تازہ ترین

افغان جنگ کا کوئی فوجی حل نہیں: ڈاکٹر معید

قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ذریعے شمال اور جنوب کے روابط کے حوالے سے چین پاکستان کے ویژن کا ایک اہم ستون ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ افغانستان کی نئی صورتحال ایک رابطہ راہداری میں تبدیل ہو جائیگی۔ڈاکٹر معید نے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے سے پہلے خطے اور باقی دنیا کے ساتھ روابط کے حوالے سے ایک مربوط طریقہ کار طے کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک نئی مثال قائم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کبھی نہیں بکے گا بلکہ اپنے مفادات کے لئے کھڑا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یہی وہ نمونہ ہے جو وزیراعظم نے صرف امریکہ کے لئے نہیں ہر ملک کے ساتھ طے کیا ہے۔ ڈاکٹر معید نے کہا کہ پاکستان اس بات پر زور دیتا رہے گا کہ افغانستان کی جنگ کاکوئی فوجی حل نہیں ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز، پاکستان نے 181 رنز بنالیے

راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز، پاکستان نے 181 رنز بنالیے

راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں 657 رنز کے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons