چین کے شینزو-13 انسان بردار خلائی مشن کے حوالے سے پریس کانفرنس کا انعقاد

چین کے شینزو-13 انسان بردار خلائی مشن کے حوالے سے پریس کانفرنس کا انعقاد

چودہ  اکتوبر کی سہ پہر چین کے شینزو-13 انسان بردار خلائی مشن کی لانچنگ کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس منعقد ہوئی۔

جس میں بتایا گیا کہ 16 اکتوبر کو بیجنگ وقت کے مطابق 0:23 بجے شینزو -13 انسان بردار خلائی مشن روانہ کیا جائے گا۔ مشن کے ساتھ جانے والے عملے میں خلاباز  زائی ژی گانگ ، وانگ یا پھینگ اور یے گوانگ فو شامل ہوں گے ۔ اطلاعات کے مطابق ، شینزو-13 انسان بردار خلائی مشن  پانچ امو رسر انجام دے گا۔  اس مشن میں شریک خلا باز پہلی بار چھ ماہ تک خلا میں قیام کریں گے، یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس مشن کے ساتھ خاتون خلا باز جارہی ہیں۔

مشن کے ساتھ جانے والی خلاباز وانگ یا پھینگ چین کے خلائی اسٹیشن میں داخل ہونے والی  چین کی پہلی خاتون خلاباز بھی بنیں گی ۔ شینزو-13 انسان بردار خلائی مشن کے ذریعے ، خلائی اسٹیشن کے مختلف امور کی فعالیت کا جائزہ لیا جائے گا۔ شینزو-13 انسان بردار خلائی مشن کی تکمیل کے بعد ، پورے نظام کا ایک جامع جائزہ لایا جائے گا اور خلائی اسٹیشن کی تعمیر کے آخری مراحل کو حتمی شکل دی جائے گی۔

یہ خبر پڑھیئے

فوج پروپیگنڈا کے باوجود غیر سیاسی رہنے کے فیصلے پر ثابت قدم رہے گی، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ فوج پروپیگنڈے اور جھوٹے بیانیے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons