افغانستان میں چین سمیت دیگر ممالک کی جانب سے امدادی سازوسامان کی فراہمی کا سلسلہ جاری

بارہ تاریخ کو چائنا میڈیا گروپ کے نامہ نگار نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سرکاری حکام اور شہریوں سے بات چیت کی۔

افغان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے انچارج نے بتایا کہ تاحال چین،ترکی ،قطر کی جانب سے امدادی سازوسامان موصول ہوا ہے جس کی منظم طور پر تقسیم جاری ہے۔

افغان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے سربراہ مولوی مطیع الحق نے  بتایا کہ انہوں نےپنجشیر ، صوبہ لوگر اور صوبہ پکتیا سمیت دیگر علاقوں کو امدادی سامان فراہم کیا ہے۔ افغان عوام کو خوراک کی قلت کے علاوہ بے روزگاری کا بھی سامنا ہے۔

سنگین مالیاتی بحران کے ساتھ ساتھ اقتصادی صورتحال مسلسل بگڑ رہی ہے۔ عالمی امدادی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان انسانی بحران کے کنارے پر کھڑا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

چین اور عرب ممالک کے درمیان "بیلٹ اینڈ روڈ" تعاون میں نمایاں پیش رفت

چین اور عرب ممالک کے درمیان “بیلٹ اینڈ روڈ” تعاون میں نمایاں پیش رفت

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے 8 تاریخ کو  یومیہ پریس کانفرنس میں …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons