تازہ ترین

چینی صدر شی جن پھنگ کے حیاتیاتی تنوع کنونشن سے خطاب کی بیرونی حلقوں میں نمایاں پزیرائی

چین میں بنگلہ دیش کے سفیر محبوب الزمان نے حیاتیاتی تنوع کنونشن کے فریقوں کی 15ویں کانفرنس میں شرکت کے موقع پر ایک میڈیا انٹرویو میں چینی صدر شی جن پھنگ کی اس تجویز کا خیرمقدم کیا کہ چین ترقی پذیر ممالک میں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے کھون مینگ بائیو ڈائیورسٹی فنڈ قائم کرنے کی خاطر  1.5 بلین یوآن کی سرمایہ کاری کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش چین کے ساتھ دو طرفہ، کثیرالجہتی، علاقائی اور عالمی سطح پر مزید تعاون کا منتظر ہے۔ انہوں نے صدر شی جن پھنگ کے ماحولیاتی تہذیب کے حوالے سے خیالات کو بھرپور سراہتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش صدر شی کے ماحولیاتی تہذیب کے تصور کی حمایت کرتا ہے۔

چین قومی پارکس کے ساتھ قدرتی ریزرو سسٹم کی تعمیر کو تیز کر رہا ہے، چین نے زور دیا ہے کہ سبز بین الاقوامی تعاون کی مضبوطی نہایت ضروری ہے تاکہ ہر کوئی سبز ترقی کے ثمرات سے مستفید ہو سکے۔ علاوہ ازیں چین نے کاربن پیک اور کاربن نیوٹرل جیسے اہداف کے حصول کے لیے سلسلہ وار اقدامات کا عزم ظاہر کیا ہے۔

سفیر محبوب الزمان نے مزید کہا کہ کثیرالجہتی تعاون تمام ممالک کے لیے کرہ ارض کے مشترکہ تحفظ کی کلید ہے اور یہ بات خوش آئند ہے کہ چین کثیر الجہتی تعاون کو فروغ دینے والے اولین ممالک میں ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز، پاکستان نے 181 رنز بنالیے

راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز، پاکستان نے 181 رنز بنالیے

راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں 657 رنز کے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons