تازہ ترین

چینی صدر شی جن پھنگ اور جرمن چانسلر انگیلا میرکل کے درمیان ورچوئل ملاقات

چینی صدر شی جن پھنگ اور جرمن چانسلر انگیلا میرکل کے درمیان تیرہ اکتوبر کو ورچوئل ملاقات ہوئی۔

فریقین نے دوستانہ ماحول میں حالیہ برسوں میں چین جرمنی اور چین یورپی یونین تعلقات کی ترقی کا جائزہ لیا اور متعلقہ امور پر مفصل تبادلہ خیال کیا۔ صدر شی نے چین جرمنی اور چین یورپی یونین تعلقات کی ترقی کو فروغ دینے میں میرکل کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ممالک کے درمیان “زیرو سم گیم” سے اجتناب کرتے ہوئے باہمی مفاد پر مبنی نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

آئندہ برس چین اور جرمنی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ ہے۔ چین جرمنی کے ساتھ اعلیٰ سطحی تبادلے کو برقرار رکھنے، باہمی ہم آہنگی اور عوام دوستی کو بڑھانے اور روایتی شعبوں میں تعاون کے فروغ سمیت  توانائی کی منتقلی، سبز اور ڈیجیٹل معیشت جیسے نئے شعبوں میں عملی تعاون کو فعال طور پر فروغ دینا چاہتا ہے تاکہ چین جرمنی تعلقات مزید ٹھوس اور گہرے ہو سکیں۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ امن اور ترقی کا حصول چین اور یورپی یونین کی مشترکہ خواہش ہے۔ چین اور یورپی یونین دونوں کثیرالجہتی نظام کو برقرار رکھنے کے حامی ہیں، دونوں تجارت اور سرمایہ کاری کی آزادی اور سہولت کاری کی حمایت کرتے ہیں، دونوں کو یقین ہے کہ چین اور یورپی یونین کے مشترکہ مفادات اختلافات سے کہیں بڑھ کر ہیں۔ موجودہ وبائی صورتحال، عالمی معاشی بحالی اور دیگر بین الاقوامی مسائل کے تناظر میں دنیا کی دو بڑی طاقتوں کی حیثیت سے چین اور یورپ کے درمیان تعاون اور اتحاد کی ضرورت ہے۔

فریقین کو چین اور یورپی یونین کے تعلقات کو وسیع نقطہ نظر سے دیکھنا چاہیے ایک دوسرے کو معروضی اور جامع انداز میں سمجھنا چاہیے اور اختلافات سے معقول، پرامن اور تعمیری طور پر نمٹناچاہیے۔ میرکل نے کہا کہ یورپی یونین کو آزادانہ طور پر چین کے ساتھ اپنے تعلقات استوار کرنے چاہئیں۔ جرمنی موسمیاتی تبدیلی سےنمٹنے اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے چین کی کوششوں کو سراہتا ہے اور عالمی چیلنجوں کا مشترکہ طور پر جواب دینے کے لیے چین کے ساتھ دوطرفہ اور کثیر الجہتی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

چینی ادارے کی جانب سے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے مالیت کے امدادی سامان کی فراہمی

چینی ادارے کی جانب سے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے مالیت کے امدادی سامان کی فراہمی

چین کے سرکاری ادارے کی جانب سے سندھ کے سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons