130 واں چائنا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ فئیر پندرہ تاریخ سے شروع ہوگا

130 واں چائنا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ فئیر پندرہ تاریخ سے شروع ہوگا

130 واں چائنا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ فئیر  15 اکتوبر سے 3 نومبر تک آن لائن اور آف لائن  منعقد ہوگا ۔

چین کے جنوبی صوبہ گوانگ دونگ کے صدر مقام گوانگ چو میں منعقد ہونے والا چائنا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ میلہ ایک جامع بین الاقوامی تجارتی ایونٹ ہے  جسے چین کا  سب سے لمبی  تاریخ کا حامل  سب سے بڑا بین الاقوامی تجارتی میلہ کہا جاتا ہے۔

یہ چین کی غیر ملکی تجارت کے “بیرومیٹر”  کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ میلہ پہلی بار سنہ 1957 میں منعقد ہوا۔ اس پس منظر میں کہ عالمی وبا کی صورتحال اب بھی پیچیدہ اور شدید ہے ، اور عالمی معاشی بحالی کی بنیاد ابھی مضبوط نہیں ہے ، 130 ویں چائنا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ میلے کا انعقاد ایک اہم  سنگ میل ہے۔

130 ویں چائنا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ میلے کا آن لائن اور آف لائن انعقاد اس بات کی علامت ہے کہ چین میں تمام بڑی نمائشوں  کی مکمل بحالی ہو چکی ہے ، اور انسداد وبا  اور معاشی و سماجی ترقی کے سلسلے میں چین نے اسٹریٹجک نتائج اور اہم ​​پیش رفتیں حاصل کی ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

چین اور عرب ممالک کے درمیان "بیلٹ اینڈ روڈ" کی مشترکہ تعمیر کے ثمرات

چین اور عرب ممالک کے درمیان “بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر کے ثمرات

چین اور عرب ممالک کے درمیان 2012کے بعد سے اسٹریٹجک شراکت داری نے نئی پیش …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons