گرین لائن منصوبے کی مزید 40 بسیں آج کراچی پہنچیں گی

کراچی کے گرین لائن بس منصوبے کے لیے مزید 40 بسیں آج کراچی پہنچیں گی۔

پورٹ حکام کے مطابق جہاز ’’آئی وی اوشین‘‘ آج رات ساڑھے 11بجے کراچی بندرگاہ پہنچے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پورٹ پر برتھ ملنے کے بعد 40 بسیں جہاز سے اتاری جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق گرین لائن منصوبے کے پہلے فیز کی بحالی کے لیے 80 بسیں مختص کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ گرین لائن بس منصوبے کی پہلی کھیپ میں 40 بسیں گزشتہ ماہ کراچی پہنچی تھیں، اس موقع پر کراچی پورٹ پر ایک تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا تھا جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے شرکت کی تھی۔

یہ خبر پڑھیئے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی الوداعی ملاقات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons