تازہ ترین

چیف ایگزیکٹو کے عہدے کی میعاد 3 سال ہوگی، پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیف ایگزیکٹو کی تلاش شروع کر دی، مدت ملازمت ابتدائی طور پر 3 سال کی رکھی گئی ہے، وسیم خان کے مستعفی ہونے کے بعد سے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا عہدہ خالی ہے۔

پی سی بی کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے کے خواہش مند اور معیار پر پورا اترنے والے امیدوار 27 اکتوبر تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ پی سی بی نے چیف آپریٹنگ آفیسر(سی او او) سلمان نصیر کو قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کیا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ مستعفی ہونے والے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان کے عہدے کی مدت فروری 2022 ء میں ختم ہونا تھا لیکن چیئرمین رمیز راجہ اور ان کے درمیان اختیارات کی وجہ سے اختلافات پیدا ہوئے۔ وسیم خان نے اختیارات میں کمی کا دیکھتے ہوئے مدت پوری ختم ہونے سے پہلے ہی استعفیٰ دے دیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے اب لو پروفائل اور کم مراعات کے ساتھ سی ای او لانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ رمیز راجہ کے دور میں سی ای او بہت بااختیار بھی نہیں ہوں گے، تاہم آئینی ضرورت کی وجہ سے سی ای او کی تقرری لازمی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

بیجنگ سرمائی اولمپک اور پیرالمپک سرمائی کھیلوں کے بعد کی ہیریٹیج رپورٹ اور کھیلوں کے بعد پائیداری ترقی کی رپورٹ جاری کردی گئی

4 فروری کو2022  بیجنگ سرمائی اولمپک اور پیرالمپک سرمائی کھیلوں کی پہلی سالگرہ ہوگی۔یکم تاریخ کو …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons