اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گینگ شوانگ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ چند ممالک بین الاقوامی قوانین پر عملدرآمد سے گریز کرتے ہیں جبکہ “قواعد پر مبنی بین الاقوامی نظم” کی وکالت بھی کرتے ہیں۔
گینگ شوانگ کا کہنا تھا کہ ان ممالک کا یہ دوہرا معیار قانون کی حکمرانی کی روح کے خلاف ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ کثیرالجہتی اور جمہوری انصاف نہیں بلکہ یکطرفہ پسندی اور طاقت کی سیاست ہے۔ گینگ نے کہا کہ چین نے ہمیشہ بین الاقوامی تعلقات میں جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کی پاسداری کی ہے۔