سندھ میں کرونا کے 536 نئے کیسز رپورٹ، 3 مریضوں کا انتقال

سندھ میں کرونا کے 536 نئے کیسز رپورٹ، 3 مریضوں کا انتقال

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11628 نمونوں کی جانچ کی گئی۔

جس کے نتیجے میں مزید 536 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جبکہ اسی عرصے کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 7505 ہوچکی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ آج مزید 423 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 433906 ہوچکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اب تک 6159214 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور اب تک 462817 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ اس وقت 21406 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 21115 گھروں میں، 30 آئسولیشن سینٹرز میں اور 261 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ جبکہ 258 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 16 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے 536 نئے کیسز میں سے 100 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی و جنوبی 31-31 ، کورنگی 21، ضلع وسطی و غربی 7-7 اور ملیر سے 3 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دیگر اضلاع میں حیدرآباد 164، ٹھٹھہ 32، سکھر 28، نوشہرو فیروز 26، تھرپارکر 24، مٹیاری 13، ٹنڈو محمد خان 19، بدین 18، سانگھڑ 18، سجاول 17، شہید بینظیر آباد 15، عمرکوٹ 14، میرپورخاص 9، شکارپور 9، ٹنڈو الہیار 9، گھوٹکی 7، جیکب آباد 6، جامشورو 3، لاڑکانہ 2، جبکہ کشمور  اور خیرپور  سے ایک ایک کیسز رپورٹ ہوا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

شان شاہد نے شوبز انڈسڑی میں بڑھتی طلاقوں کی وجہ بتا دی

شان شاہد نے شوبز انڈسڑی میں بڑھتی طلاقوں کی وجہ بتا دی

پاکستان شوبز کے سینئر اداکار شان شاہد کا بڑھتی شرح طلاق سے متعلق کہنا ہے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons