پاکستان اور برطانیہ کا ثقافتی تعلقات مزید مستحکم کرنے کیلئے اپنے عزم کا اعادہ

پاکستان اور برطانیہ کا ثقافتی تعلقات مزید مستحکم کرنے کیلئے اپنے عزم کا اعادہ

پاکستان اور برطانیہ نے اپنے ثقافتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اس عزم کا اظہار آج اسلام آباد میں وزیر تعلیم شفقت محمود اور برٹش کونسل کے کنٹری ڈائریکٹر عامر رمضان کے درمیان ایک ملاقات میں کیا گیا۔ وزیر تعلیم نے اس موقع پر کہاکہ پاکستان کا ایک وسیع ثقافتی ورثہ ہے جس کی تاریخ ہزاروں سال قدیم ہے۔

شفقت محمود نے کہا کہ حکومت لاہور آرٹس کونسل’ کراچی آرٹ کونسل’ لوک ورثہ اور پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس جیسے مختلف اداروں کے ساتھ رابطے قائم کرنے کے لئے برٹش کونسل کی مدد کرے گی۔

برٹش کونسل کے کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ برطانیہ دوطرفہ تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر لندن میں تقاریب منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ اس سیزن کے ذریعے نوجوانوں اور نئے ٹیلنٹ کو ایک پلیٹ فارم فراہم ہوگا جہاں وہ ثقافتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی غرض سے اپنے ٹیلنٹ کو اجاگر کریں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

فیفا ورلڈ کپ، گروپ ای کی ٹیموں سپین اور جرمنی کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر

سپین اور جرمنی کی ٹیموں کے درمیان 22ویں فیفا ورلڈ کپ کا 28واں میچ 1-1 …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons