ویکسینیشن نہ کرانے والی حاملہ خواتین کیلئے کرونا خطرناک ہے، نوشین حامد

ویکسینیشن نہ کرانے والی حاملہ خواتین کیلئے کرونا خطرناک ہے، نوشین حامد

پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر نوشین حامد کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن نہ کرانے والی حاملہ خواتین کیلئے کرونا خطرناک ہوسکتا ہے۔

اسلام آباد میں پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر نوشین حامد نے حاملہ اور دودھ پلانے والی ماؤں کیلئے وزرات صحت اور نجی تنظیم کے تعاون سے بنائے گئے 3 ویکسینیشن کاؤنٹرز کا افتتاح کیا۔

ڈاکٹر نوشین حامد نے ویکسینیشن کاؤنٹرز کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ کرونا ویکسینیشن نہ کرانے والی حاملہ خواتین کو وائرس کے سبب شدید بیماری اور موت جیسے خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حاملہ خواتین کے لئے ضروری ہے کہ وہ فوری ویکسین لگوائیں۔ ڈاکٹر نوشین حامد کا مزید کہنا تھا کہ کرونا ویکسین سے اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت پر منفی اثر نہیں ہوتا۔

واضح رہے کہ حاملہ خواتین کیلئے ویکسینیشن کاؤنٹرز ایف نائن پارک، ترلائی ویکسینیشن مراکز اور فیڈرل جنرل اسپتال میں قائم کیے گئے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

فیفا ورلڈ کپ، گروپ ای کی ٹیموں سپین اور جرمنی کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر

سپین اور جرمنی کی ٹیموں کے درمیان 22ویں فیفا ورلڈ کپ کا 28واں میچ 1-1 …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons