معدنیات کاشعبہ ملک کی مجموعی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں معدنیات کی ترقی میں تیزی لانے کے لئے وفاق اور صوبوں کے درمیان مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اسلام آباد میں معدنیات کے شعبے کی ترقی کے لائحہ عمل کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں وسیع ترمعدنی ذخائرکی بدولت معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے پُرکشش مواقع موجود ہیں۔ وزیراعظم نےکہا کہ معدنیات کاشعبہ ملک کی مجموعی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ معدنیات کی ترقی کے اہداف مقررہ مدت میں مکمل کئے جائیں۔

مجموعی ملکی پیداوارمیں معدنیات کے شعبے کاموجودہ حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے اور معدنی ترقی کے اہم منصوبے پرعملدرآمد سے آئندہ پندرہ سال کے دوران مجموعی ترقی میں معدنیات کاحصہ بڑھ کرپندرہ فیصد تک پہنچ جائے گا۔ معدنی ترقی کے لائحہ عمل کے تحت متعلقہ منصوبوں میں وفاق اورصوبوں کی کوششوں میں توازن پیدا کرنے، فنی دسترس، اعدادوشمارمیں پیشرفت، مالی ترغیبات ،مقامی سطح پرپیشہ وارانہ تربیت کے اقدامات شامل ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان سارک کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار

پاکستان سارک کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سارک کی بحالی کے لیے اپنا …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons