نیشنل ٹی ٹوئنٹی: کے پی نے ناردرن کو 92 رنز سے شکست دے دی

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے آخری لیگ میچ میں کے پی نے ناردرن کو 92 رنز سے شکست دے دی۔

 نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں کامران غلام اور افتخار احمد کی 133 رنز کی ناقابل شکست شراکت کی بدولت خیبرپختونخوا نے  ناردرن کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے۔

کامران غلام نے 64 گیندوں پر 10 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 110 رنز کی ساندار اننگز کھیلی۔

کامران غلام کے علاوہ افتخار احمد نے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔ 208 رنز کے تعاقب میں ناردرن کی پوری ٹیم 115 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

33 رنز پر ابتدائی3 وکٹیں گرنے کے بعد ناردرن کے وکٹ کیپر بیٹسمین روحیل نذیر نے کپتان عمر امین کے ہمراہ مزاحمت کی کوشش کی تاہم وہ بھی 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 34 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔

کپتان عمر امین 23 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ ڈبل فگرز میں داخل ہونے والے باقی تین بیٹسمین علی عمران 19 ، عاقب لیاقت اور ذیشان ملک 11 ، 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کے پی کی جانب سے خالد عثمان ، آصف آفریدی اور عمران خان سینئر نے 2،2 جبکہ ارشدا قبال، افتخار احمد اور محمد عمران نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

وا ضح رہے کہ ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل خیبرپختونخوا اور ناردرن جبکہ دوسرا سینٹرل پنجاب اور سندھ کے مابین کھیلا جائے گا۔

ایونٹ کےدونوں سیمی فائنلز منگل اور فائنل بدھ کو کھیلا جائے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

فیفا ورلڈ کپ، گروپ ای کی ٹیموں سپین اور جرمنی کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر

سپین اور جرمنی کی ٹیموں کے درمیان 22ویں فیفا ورلڈ کپ کا 28واں میچ 1-1 …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons