پاکستان جموں و کشمیر میں بھارت کے مظالم و بربریت کو ہر فورم پر اٹھاتا رہے گا: وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموںو کشمیر میں بھارت کے مظالم و بربریت کو ہر فورم پر اٹھاتا رہے گا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ علاقائی کی بجائے ایک عالمی مسئلہ بن گیا ہے اور اسے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کو رکوانے اور مظلوم کشمیریوں کو قابض بھارتی فورسز کے مظالم سے نجات دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

یہ خبر پڑھیئے

فیفا ورلڈ کپ، گروپ ای کی ٹیموں سپین اور جرمنی کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر

سپین اور جرمنی کی ٹیموں کے درمیان 22ویں فیفا ورلڈ کپ کا 28واں میچ 1-1 …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons