پاکستان میں کورونا سے مزید 28 اموات رپورٹ

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید28 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 134 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 4 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 58 ہزار959 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 43 ہزار 389 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.31 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 62 ہزار 859، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 75 ہزار 974، پنجاب میں 4 لاکھ 36 ہزار 197، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار 153، بلوچستان میں 33 ہزار76، آزاد کشمیر میں 34 ہزار350 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار350 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 785 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار497، خیبرپختونخوا 5 ہزار645، اسلام آباد 932، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 350 اور آزاد کشمیر میں 739 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

چین اور عرب ممالک کے درمیان "بیلٹ اینڈ روڈ" کی مشترکہ تعمیر کے ثمرات

چین اور عرب ممالک کے درمیان “بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر کے ثمرات

چین اور عرب ممالک کے درمیان 2012کے بعد سے اسٹریٹجک شراکت داری نے نئی پیش …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons