تازہ ترین

مقبوضہ وادی میں مزید 2 کشمیری شہید

مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بربریت جاری، ضلع بانڈی پورہ اور اننت ناگ میں 2 کشمیری شہید کر دئیے گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں بھارتی فوج نے نشانہ بنایا، قابض بھارتی فوج نے 5 کشمیری نوجوانوں کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔

جبکہ ضلع بانڈی پورہ اور اننت ناگ میں بھارتی فوج کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ گزشتہ ہفتے قابض بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کے دوران ضلع بانڈی پورہ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔ بھارتی فورسز نے دونوں کشمیری نوجوانوں کو محاصرے اور سرچ آپریشن کےدوران شہید کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز، پاکستان نے 181 رنز بنالیے

راولپنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز، پاکستان نے 181 رنز بنالیے

راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں 657 رنز کے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons