ملکی معیشت اب مثبت اشاریوں کے ساتھ درست سمت گامزن ہے: وزیر خارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ ملکی معیشت اب مثبت اشاریوں کے ساتھ درست سمت میں گامزن ہے۔

ملتان میں مختلف اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہماری قوم دہشت گردی اور کرونا وبا پر قابو پانےکے بعد مستحکم قوم کے طورپرسامنے آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہم کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد کے لئے سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے کے لئے پُرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم بین الاقوامی فورموں پر بھارتی قابض فوج کے مظالم کو بے نقاب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے بھارتی فوج کے مظالم اورمجرمانہ کارروائیوں کے بارے میں ٹھوس شواہد پرمشتمل دستاویزات پیش کی ہیں۔

وزیرخارجہ نے کہاکہ ہماری سفارتی کوششوں کے باعث کشمیراب ایک بین الاقوامی مسئلہ بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن ہماری اولین ترجیح ہے کیونکہ اس کا تعلق خطے کے امن کے ساتھ وابستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا افغانستان اور خطے میں امن لانے کی ہماری کوششوں کی گواہ ہے۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ دنیا کوافغانستان میں کسی بھی انسانی بحران سے بچائو کیلئے اپنا کردار ادا کرناہوگا۔

یہ خبر پڑھیئے

فٹبال ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری، آج بھی 4 میچز ہوں گے

قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں آج بھی چار …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons