بیجنگ سرمائی اولمپک گیمز کا پہلا بین الاقوامی آزمائشی میچ اختتام پذیر

دس اکتوبر کو بیجنگ سرمائی اولمپک گیمزکے بین الاقوامی آزمائشی مقابلے کا پہلا میچ “ایکسپیریئنس بیجنگ” اسپیڈ اسکیٹنگ چائنا اوپن اختتام پذیرہوا۔

وبا کو سختی سے روکنے اور اس پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ جن مقامات پر کھیلوں کا انعقاد کیا جانا ہے وہاں بھی کام کو مکمل طور پر یقینی بنایا گیا ہے۔ “ایکسپیریئنس بیجنگ” اسپیڈ اسکیٹنگ چائنا اوپن، تین روزہ ایونٹ ہے۔

اس میں بارہ مقابلے ہوئے جن میں چین، جنوبی کوریا اور نیدرلینڈ کے 20 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ نیشنل سپیڈ سکیٹنگ سٹیڈیم میں کھیلوں کے مقامات کو چلانے کا عمل اور مقابلوں کا انتظام سرمائی اولمپک گیمز کے معیار کے مطابق یقینی بنایا گیا ہے۔ ان آزمائشی مقابلوں سے اولمپکس کے معیار کے مطابق کھیلوں کے انعقاد کے سلسلے میں بہت مفید تجربات حاصل ہوئے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں و کشمیر میں کشمیری صحافی شدید دباؤ میں کام کر رہے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں و کشمیر میں کشمیری صحافی شدید دباؤ میں کام کر رہے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان اور انڈونیشیا او …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons