حکومت نجی شعبے کے اشتراک سے سیاحتی مقامات کیلئے فضائی سفاری کے اجراء کیلئے ایک حکمت علی وضع کر رہی ہے

حکومت نجی شعبے کے اشتراک سے سیاحتی مقامات کیلئے فضائی سفاری کے اجراء کیلئے ایک حکمت علی وضع کر رہی ہے

وزیراعظم عمران خان کے پاکستان کی سیاحت کو فروغ دینے کے نصب العین کے بارے میں حکومت نجی شعبے کے اشتراک سے سیاحتی مقامات کے لئے فضائی سفاری کے اجراء کے لئے ایک حکمت علی وضع کر رہی ہے۔

اس حکمت عملی کے تحت قومی ہوا بازی کی پالیسی 2019ء کے مطابق نجی شعبے کو اس سہولت کے آغاز کے لئے لائسنس جاری کئے جائیں گے۔لائسنس کے حامل ادارے گوادر، موہنجودڑو، سکردو، چترال، گلگت اور دوسرے مقامات سمیت اہم سیاحتی مقامات تک یہ سہولت فراہم کرسکیں گے۔

نجی شعبے کو لائسنس کے اجراء کا عمل ساٹھ دن میں مکمل ہوگا جو پانچ سال کے لئے جاری کیا جائے گا۔سماجی و معاشی اہمیت کے راستوں کے دونوں اطراف پروازوںکے اترنے، پروازوں کے رکنے اور فضائی رہنمائی کے لئے کسی قسم کے اخراجات وصول نہیں کئے جائیں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

فیفا ورلڈ کپ، گروپ ای کی ٹیموں سپین اور جرمنی کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر

سپین اور جرمنی کی ٹیموں کے درمیان 22ویں فیفا ورلڈ کپ کا 28واں میچ 1-1 …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons