وزیراعظم آج ربیع الاول کی دس روزہ تقریبات کا افتتاح کریںگے

وزیراعظم عمران خان آج ربیع الاول کی دس روزہ تقریبات کا افتتاح کریںگے۔

وزیراعظم نے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ وہ اس موقع پر خصوصاً نوجوانوں کیلئے ایک انتہائی اہم اعلان کریںگے۔ اس سے پہلے پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اپنی کورکمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ ملک بھرمیں آج سے تیرہ ربیع الاول تک عشرہ رحمت اللعالمین بھرپور مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا۔

وزیراعظم آج اسلام آباد میں سیرت کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے جو تمام اضلاع میں بڑی سکرینوں پربراہ راست نشر کیا جائے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

وزیراعظم ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب متاثرین کے رہائشی یونٹس کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب متاثرین کے رہائشی یونٹس کا افتتاح کریں گے

 وزیراعظم محمد شہباز شریف آج (جمعرات کو) ضلع ٹانک اور ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons