صدر شی جن پھنگ کی جانب سے فجی کے یوم آزادی کے موقع پر تہنیتی پیغام

دس اکتوبر کو چینی صدر شی جن پھنگ نےجمہوریہ فجی  کے صدر یوئے کونوسی کونروٹ  کو  فجی کی آزادی کی 51 ویں سالگرہ پر مبارکباد  کا پیغام بھیجا۔

اپنے  پیغام میں شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ فجی کی آزادی کے بعد سے اکیاون سالوں میں قومی ترقی کےنصب العین میں بڑی کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔ اس وقت چین اور فجی کے تعلقات بہتر طور پر ترقی کر رہے ہیں اور مختلف شعبوں میں باہمی تبادلے اور تعاون کو نمایاں پیش رفت حاصل ہوئی ہے۔

کووڈ-19 کی وبا کے خلاف جنگ میں چین اور فجی نے مل کر ایک دوسرے کی حمایت کی اور مدد کی، جس سے دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو مزید آگے بڑھایا گیا ہے۔ میں چین-فجی تعلقات کی ترقی کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہوں اور چین-فجی جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں نئے نتائج کے مسلسل حصول کو فروغ دینے کے لیے صدر کونروٹ کے ساتھ مشترکہ کوششیں کرنے پر تیار ہوں تاکہ دونوں ممالک  لوگوں کو اس کے ثمرات مل سکیں۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان سارک کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار

پاکستان سارک کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سارک کی بحالی کے لیے اپنا …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons