تازہ ترین

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا عزم

پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے کثیر جہتی دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

یہ اتقاق رائے صدرڈاکٹرعارف علوی اورمتحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمدبن راشدالمکتوم کے درمیان دوبئی ایکسپو2020ء کے لیڈرزپویلین میں ملاقات میں طے پایا۔ دونوں رہنمائوں نے پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے درمیان مختلف شعبوں میں موجودہ دوطرفہ قریبی برادرانہ تعلقات کومزیدفروغ دینے کاعزم ظاہر کیاہے۔

صدر اورمتحدہ عرب امارات کے وزیراعظم نے باہمی دلچسپی کے مختلف علاقائی اور بین الاقوامی امورپر بھی تبادلہ خیال کیا اورمختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات میں اضافے کے امکانات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹرعلوی نے کہاکہ ایکسپو 2020ء کاانعقاد نہ صرف متحدہ عرب امارات بلکہ پورے خطے کے لئے ایک نمایاں کامیابی ہے۔

صدر نے متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم کوبھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں قابض بھارتی فوج کی طرف سے کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

چینی ادارے کی جانب سے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے مالیت کے امدادی سامان کی فراہمی

چینی ادارے کی جانب سے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے مالیت کے امدادی سامان کی فراہمی

چین کے سرکاری ادارے کی جانب سے سندھ کے سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ روپے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons