اسلام آباد میں ڈینگی کیسز کی تعداد ایک ہزار سے بڑھ گئی

اسلام آباد میں ڈینگی کیسز کی تعداد ایک ہزار سے بڑھ گئی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں اضافہ ہوگیا، اسلام آباد میں ڈینگی کیسز کی تعداد 1 ہزار 30 ہوگئی۔

پولی کلینک کی جانب سے ڈینگی کلینک اور ڈینگی کاؤنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ ڈینگی فوکل پرسن ڈاکٹر جبار بھٹو نے نجی نیوز چینل سے گفتگو میں کہا کہ اسلام آباد کے اسپتال پولی کلینک میں ڈینگی کے لئے 45 بیڈ مختص تھے، ڈینگی کے لئے 15 بیڈ بچوں کے لئے مختص کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ 30 بیڈ بڑوں کے لئے مختص کیے جن پر مزید گنجائش نہیں، ڈینگی کی صورتحال بگڑتی دکھائی دے رہی ہے۔ ڈاکٹر جبار نے یہ بھی کہا کہ خدشہ ہے ڈینگی کی صورتحال 2019 جیسی نہ ہو جائے۔

یہ خبر پڑھیئے

فیفا ورلڈ کپ، گروپ ای کی ٹیموں سپین اور جرمنی کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر

سپین اور جرمنی کی ٹیموں کے درمیان 22ویں فیفا ورلڈ کپ کا 28واں میچ 1-1 …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons