حکومت آزاد کشمیر کی ترقی، خوشحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے، وزیر اطلاعات

حکومت آزاد کشمیر کی ترقی، خوشحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے، وزیر اطلاعات

وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر کی ترقی و خوشحالی کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔

ہفتہ کے روز اسلام آباد میں آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خطے میں سیاحت کے فروغ کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آزاد جموں و کشمیر کی ترقی اور علاقے کے عوام کی فلاح و بہبود میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ میرپور منگلا روڈ تکمیل کے قریب ہے جس سے علاقے کے سفر کے مسائل حل ہوں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

قومی ایتھلیٹیکس چیمپئن شپ کا اختتام: آرمی اور واپڈا کی ٹیمیں فاتح قرار

قومی ایتھلیٹیکس چیمپئن شپ کا اختتام: آرمی اور واپڈا کی ٹیمیں فاتح قرار

قومی ایتھلیٹیکس چیمپئن شپ کا پچاسواں ایڈیشن لاہور میں ختم ہوگیا، تین روزہ مقابلوں میں …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons