چین میں ورلڈ روبوٹ کانفرنس کا انعقاد

چین میں ورلڈ روبوٹ کانفرنس کا انعقاد

ورلڈ روبوٹ کانفرنس ۲۰۲۱ دس سے تیرہ ستمبر تک بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ اس کانفرنس میں ۱۱۰ سے زائد کاروباری ادارے اور۵۰۰سے زائد مصنوعات شامل ہوئیں ۔ ورلڈ روبوٹ کانفرنس میں مختلف افعال سر انجام دینے والے  ربورٹس کی کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا۔

دبئی ایکسپو کے چائنا پویلین کے لیے پانڈا کی شکل کا ایک ربورٹ خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے ، جوایک اعشاریہ تین میٹر  بلند اور ۶۳ کلو گرام وزنی ہے۔ اسے موجودہ روبوٹ کانفرنس میں لانچ کیا گیا ہے اور یہ چین کی روایتی ثقافت کا عکاس ہے۔نمائش میں مصنوعی ذہانت کا حامل ایک “گاربیج اسٹیشن” ناظرین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔یہ  کوڑا کرکٹ کی درجہ بندی میں مدد دیتاہے اور چین کے مختلف علاقوں میں واقع متعدد رہائشی علاقوں اور صنعتی زونز میں استعمال کیا جارہا ہے۔علاوہ ازیں،کھانا پکانے والا روبوٹ،آئن سٹان کی شکل کا روبوٹ،ڈانسنگ روبوٹ بھی اس نمائش میں پیش کیے گئے ہیں ۔

یہ خبر پڑھیئے

اٹھائیس جنوری: رات 9 بجے کا خبرنامہ

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons