فلسطینی قیدیوں کو تلاش کرنے کے لئےاسرائیلی فوج دریائے اردن کے مغربی کنارے میں داخل ہو گئی ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے فضائی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔اسرائیلی آرمی چیف نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کارروائی اسرائیلی جیل سے فرار افراد کو پکڑنے کے لیے کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل کی سخت سیکورٹی والی جیل سے 6 فلسطینی قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔