تازہ ترین
افغانستان اور علاقائی استحکام کے لئے کوششیں کرنے پر یورپی یونین کی سفیر کی جانب سے پاکستان کی تعریف

افغانستان اور علاقائی استحکام کے لئے کوششیں کرنے پر یورپی یونین کی سفیر کی جانب سے پاکستان کی تعریف

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کی سفیر اندرولا کمینارا نے بدھ کو ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی بشمول افغانستان کی موجودہ صورتحال اور یورپی یونین کے ساتھ دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس موقع پرچیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہم مشترکہ مفادات پر مبنی باہمی فائدہ مند کثیر الجہتی تعلقات کو بڑھانے کے لئے سنجیدہ ہیں۔

یورپی یونین کی سفیر نے افغانستان کی صورت حال بشمول کامیاب انخلاء آپریشن اور علاقائی استحکام کے لئے کوششیں کرنے پر پاکستان کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے ہر سطح پر پاکستان کے ساتھ سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

قومی اسمبلی: پولیس لائن پشاور کے شہداء، کشتی حادثہ میں جاں بحق بچوں اور دیگر مرحومین کیلئے فاتحہ خوانی

قومی اسمبلی: پولیس لائن پشاور کے شہداء، کشتی حادثہ میں جاں بحق بچوں اور دیگر مرحومین کیلئے فاتحہ خوانی

قومی اسمبلی میں پولیس لائن پشاور کے شہداء اور کوہاٹ میں کشتی الٹنے سے جاں …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons