انڈونیشیا کے جزیرے جاوا کی ایک جیل میں آتشزدگی سے اکتالیس قیدی ہلاک اور اَسی زخمی ہوگئے ہیں۔
انڈونیشین پولیس کے مطابق جیل میں آگ لگنے کا واقعہ علی الصبح پیش آیا جب اکثر قیدی سو رہے تھے۔ پولیس کے مطابق جھلس جانے والے اَسی قیدیوں میں سے آٹھ کی حالت تشویشناک ہے جبکہ بقیہ بہتر قیدی معمولی زخمی ہوئے ہیں۔