ممتاز کشمیری رہنما شیخ تجمل السلام انتقال کر گئے

ممتاز کشمیری رہنما شیخ تجمل السلام کا انتقال ہو گیا ہے۔ وہ گزشتہ کچھ دنوں سے انتہائی علیل اور اسلام آباد کے پمز اسپتال میں زیر علاج تھے۔ مرحوم کی عمر 65 سال تھی۔

معروف کشمری رہنما عبدالحمید لون کے مطابق شیخ تجمل السلام قائد انقلاب سید علی شاہ گیلانی کے انتہائی قریبی ساتھی تھے۔ شیخ تجمل السلام کشمیر میڈیا سروس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بھی تھے۔

کشمیری رہنما عبدالحمید لون نے مرحوم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم شیخ تجمل السلام کی تحریک کشمیر کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی وفات سے ہر آنکھ پرنم ہے۔

شیخ تجمل 1955 کو سرینگر میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے 1975 میں کشمیر یونیورسٹی سرینگر سے ایل ایل بی اور 1980 میں ایم اے اردو کیا۔ وہ طالب علمی کے دوران 1979 سے 1984 تک مقبوضہ وادی چنار میں اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلیٰ بھی رہے تھے۔

یہ خبر پڑھیئے

اسلام آباد کی پرُ رونق فضاء میں چینی نئے سال کی خوشیاں

اسلام آباد کی پرُ رونق فضاء میں چینی نئے سال کی خوشیاں

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons