10 ارب سونامی ٹری منصوبہ کے تحت مزید مینگروو درخت لگائے جائیں گے، ملک امین اسلم

دس ارب سونامی ٹری منصوبہ کے تحت مزید مینگروو درخت لگائے جائیں گے، ملک امین اسلم

وزاعظم کے معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ پاکستا ن میں گزشتہ 20 سال کے دوران مینگرووز کی شجر کاری میں 300 فیصد اضافہ ہوا ہے، 10 ارب سونامی ٹری منصوبہ کے تحت مزید مینگرووز لگائے جائیں گے، پاکستان چین گرین زون قائم کرنے جارہے ہیں۔

وہ جمعرات کو یہاں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے گرین فنانسنگ سکیم کے افتتاح کے موقع پر خطاب کررہے ہیں تھے ۔اس موقع پر وزیراعطم عم ان خان بھی موجود تھے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ بلیو کاربن کی جائزہ رپورٹ پیش کی جا رہی ہے۔ مینگرووز پاکستان کا اثاثہ ہیں۔ اگر ہم اس اثاثے کو تحفظ دے سکتے تو سالانہ 3 لاکھ ٹن کاربن جذب کریں گے۔ 10 ارب سونامی ٹری منصوبے کے تحت مزید مینگرووز لگائے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں بلیو کاربن تین جگہوں پر محفوظ کی جا سکتی ہے اور خوش قسمتی پاکستان میں یہ تینوں مواقع موجود ہیں ۔

بلیو کاربن رپورٹ میں پاکستان کا مستقبل کا روڈ میپ دیا گیا ہے ۔ماضی میں یہ خزانہ ہم سے پوشیدہ تھا۔ یہ خزانہ اسی صورت محفوظ بنایا جا سکتاہے کہ ہم مینگرووز کو نہ کاٹیں۔ پاکستان میں بلیو اور گرین بانڈ کے علاوہ اب نیچر بانڈ پر کام ہو رہا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی الوداعی ملاقات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons