تازہ ترین
ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزی، بھارتی اعلیٰ سفارتکار دفتر خارجہ طلب http://urdu.radio.gov.pk/06-07-2020/knrol-laen-pr-jng-bndi-ki-khlaf-orzi-pr-barti-aaali-sfartkar-dftr-kharj-tlb

ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزی، بھارتی اعلیٰ سفارتکار دفتر خارجہ طلب

بھارت کے اعلیٰ سفارتکار کو آج (پیر)دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور کنٹرول لائن کے ساتھ بھارتی قابض فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر پاکستان کا شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

 ایک بیان میں دفترخارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا کہ گزشتہ روز کنٹرول لائن کے ساتھ نکیال سیکٹر میں بھارتی قابض فوج کی جانب سے اندھا دھند اور بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں تین بچوں سمیت پانچ بے گناہ شہری زخمی ہو گئے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارتی قابض فوج کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری کے ساتھ شہری آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے تسلسل کے ساتھ نشانہ بنارہی ہے، اس سال بھارت نے اب تک جنگ بندی کی ایک ہزار 595 مرتبہ خلاف ورزیاں کیں جن کے نتیجے میں 14 بے گناہ شہری شہید اور 121 شدید زخمی ہوئے۔

 انہوں نے کہا کہ بھارت کنٹرول لائن اورورکنگ باونڈری کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ کرکے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے توجہ نہیں ہٹا سکتا۔

یہ خبر پڑھیئے

شدید گرمی کے باعث 2053 تک وسطی امریکہ کے 10 کروڑ افراد متاثر ہوں گے، مطالعہ

شدید گرمی کے باعث 2053 تک وسطی امریکہ کے 10 کروڑ افراد متاثر ہوں گے، مطالعہ

ایک نئی تحقیق کے مطابق سال 2053ء تک “انتہائی گرمی کی پٹی” میں رہائش پذیر …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons