ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید پانچ ہزارآٹھ سو انتالیس افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ چون ہزار سات سوساٹھ ہو گئی ہے۔
پنجاب میں 58 ہزار 239، سندھ میں57 ہزار 868، خیبرپختونخوا میں 19 ہزار107، بلوچستان میں 8 ہزار437، اسلام آباد میں 9 ہزار242، گلگت بلتستان میں ایک ہزار ایک سو چونسٹھ اور آزاد کشمیر میں 703 مریض ہیں۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید 136 اموات کے بعد وائرس سے متاثرہ جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد دوہزار 975 ہو گئی ہے اس دوران کورونا وائرس کے اٹھائیس ہزار ایک سوسترہ ٹیسٹ کئے گئے۔
اب تک اس وباء سے متاثرہ 58 ہزار437 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔