کینیڈا کی ہائی کمشنر Wendy Gilmour نے پیر کے روز اسلام آباد میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے ملاقات کی اور اپنے ملک کی جانب سے پاکستان ریلوے میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔
انہوں نے کرونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کیلئے پاکستان کے اقدامات کی تعریف بھی کی۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دیرینہ قریبی تعلقات ہیں جو مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے، انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک خطے میں ترقی اور خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔