تازہ ترین
مختلف ممالک اور ڈبلیو ایچ او کی کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے چین کے مؤثر اقدامات کی تعریفhttp://urdu.cri.cn/news/china/1062/20200204/415732.html

غیر ملکی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی نوول کرونا وائرس کی وبا کے خلاف چین کی کوششوں کی تعریف

حال ہی میں بعض ممالک کی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے محکمہ برائے امور خارجہ کو خط لکھا ہے جس میں نوول کرونا وائرس کے باعث نمونیا کی وبا سے نمٹنے کے لئے چین کی کوششوں کومثبت قرار دیا گیا ہے۔

لاؤس کی پیپلز انقلابی پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور ملک کے صدر بون ہانگ نوولاچ چھس نے کہا کہ اس وبا کے پھوٹنے کے فوراً بعد چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ کی قیادت میں اس وبا کی جامع اور بروقت روک تھام اور قابو پانے کے لئے ایک مرکزی قائدانہ گروپ تشکیل دی گیا. چین کے اختیار کردہ اقدامات نہ صرف چینی عوام بلکہ پوری دنیا کے عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنا رہے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی ایگزیکٹو وائس چیئرپرسن، شیری رحمان نے کہا کہ نوول کورونا وائرس کے خلاف چین کی مہم تیزی سے چل رہی ہے۔ پاکستان اور چین چارموسموں کے دوست ہیں اور پاکستان چین کے ساتھ مل کر مشکلات پر قابو پالے گا۔

جنوبی افریقہ کی افریقی نیشنل کانگریس کی نیشنل ایگزیکٹو ممبر نتنولی نے کہا کہ چینی عوام متحد ہیں اور وائرس سے لڑنے کے لئے پرعزم ہیں اور عالمی ترقی کی قوتیں چینی عوام کے ساتھ کھڑی ہیں۔

لبنانی فیوچر فرنٹ کے جنرل سیکریٹری احمد نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں چین اس وبا کے خلاف جنگ میں ضرور کامیابی حاصل کرے گا۔

ایرانی اسلامی پارٹی کے جنرل سیکریٹری بادام ژیان نے کہا کہ ایران ہمیشہ سے چین کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور چینی عوام کی حتمی فتح کی خواہش رکھتا ہے۔

ارجنٹائن کی حکمراں جماعت جسٹس پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ہمیں پختہ یقین ہے کہ جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کی مضبوط قیادت میں چین جدید ترین ٹیکنالوجی، اعلی طبی معیار اور طبی عملے کی انتھک کوششوں کی مدد سے موثر انداز میں جلد ہی اس وبا پر قابو پالےگا۔

یورپی کنزرویٹو اور ریفارم پارٹی کے چیئرمین، ظہیر نے یقین کا اظہار کیا کہ 2003 میں سارس کیخلاف کامیابی سے لڑنے کے بعد، چین اور چینی عوام ایک بار پھر نوول کورونا وائرس کو شکست دے دیں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

چین کا کھلے پن کو فروغ دینے کا عزم پختہ ہے، چینی وزارت خارجہ

چین کا کھلے پن کو فروغ دینے کا عزم پختہ ہے، چینی وزارت خارجہ

بارہ اگست کو وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ایک رپورٹر نے پوچھا کہ چائنہ کونسل فار …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons