تازہ ترین
ووہان کو امدادی سامان پہنچانے کے لئے مفت گرین چینل کا آغاز

کرونا وائرس: ووہان کو امدادی سامان پہنچانے کے لئے مفت گرین چینل کا آغاز

سماجی امدادی مواد کی نقل و حمل کو یقینی بنانے اور مشترکہ طور پر نوول کرونا وائرس کی وبا کے خلاف لڑنے کے لئے، چین کے علی بابا گروپ کے ذیلی ادارے، زائی نیاؤ نیٹ ورک ٹیکنالوجی کمپنی ، لمیٹڈ نے حال ہی میں ژونگ ٹونگ ، شین ٹونگ اور ڈیبون جیسی بڑی بڑی چینی کورئیر کمپنیوں اور ائیر سٹی اور شنکر لاجسٹکس جیسے غیرملکی و عالمی لاجسٹک اداروں کے ساتھ ، ووہان کو معاشی طور پر عطیہ کیے جانے والے امدادی سامان کی مفت نقل و حمل کے لئے گرین چینل کھول دیا ہے۔

یہ گرین چینل طبی حفاظتی مواد جیسے ماسک، جراثیم کش ادویات اور حفاظتی لباس کی ترسیل کی ترجیحی بنیادوں پر فراہمی کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔ یہ مقامی حکومتوں، کاروباری اداروں، سماجی تنظیموں، غیر منافع بخش تنظیموں، تجارتی اداروں اور طبی مینوفیکچررز کے عطیہ دہندگان کے لئے کھلا ہے۔ عارضی طور پر ذاتی عطیات قبول نہیں کیے جائیں گے۔ تمام عطیہ کردہ مواد ، عطیہ کرنے والے اداروں اور وصول کرنے والے اداروں کی تفصیلات باقاعدگی سے عوام الناس کے لئے پیش کی جائیں گی۔

یہ خبر پڑھیئے

چین کا کھلے پن کو فروغ دینے کا عزم پختہ ہے، چینی وزارت خارجہ

چین کا کھلے پن کو فروغ دینے کا عزم پختہ ہے، چینی وزارت خارجہ

بارہ اگست کو وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ایک رپورٹر نے پوچھا کہ چائنہ کونسل فار …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons