تازہ ترین
چین نے بین الاقوامی ذمہ داری کو ادا کیا ہے ، ڈبلیو ایچ او کی سابق ڈائریکٹر جنرل

کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں، چین نے بین الاقوامی ذمہ داری نبھائی ہے، ڈبلیو ایچ او کی سابق ڈائریکٹر جنرل

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی سابق ڈائریکٹر جنرل محترمہ مارگریٹ چن فینگ فوزین نے دو فروری کو چائنا میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اس وبا کے خلاف جنگ میں، چین نے بین الاقوامی ذمہ داری نبھائی اور شفاف اور بروقت معلومات کے تبادلے کے ذریعے نوول کرونا وائرس کے خلاف عالمی لڑائی میں اہم خدمات انجام دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس بات پر پوری دنیا کا اتفاق رائے ہے کہ چین نے شفافیت کے ساتھ اور بروقت عالمی ادارہ صحت کو صورت حال کی اطلاع دی۔ میں یہاں چینی سائنس دانوں کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتی ہوں ، کیونکہ انہوں نے “وائرل جین سلسلے” کی بہت تیز رفتاری سے تصدیق کی اور ڈبلیو ایچ او کے توسط سے اسے دنیا کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ اس سے دنیا بھر کے ممالک کو اس وبا کا بروقت جواب دینے میں مدد ملی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں خود اور دنیا کے بہت سارے ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ دنیا کا کوئی دوسرا ملک اس طرح کے فیصلہ کن اقدامات اختیار نہیں کرسکتا ، لیکن چین نے پوری قوم کو متحرک کردیا ہے جو قابل تحسین ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

چین کا کھلے پن کو فروغ دینے کا عزم پختہ ہے، چینی وزارت خارجہ

چین کا کھلے پن کو فروغ دینے کا عزم پختہ ہے، چینی وزارت خارجہ

بارہ اگست کو وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ایک رپورٹر نے پوچھا کہ چائنہ کونسل فار …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons