تازہ ترین
چینی وزیر خارجہ کی اپنے روسی ہم منصب سے ٹیلی فون پر بات چیت

کرونا وائرس: چینی وزیر خارجہ کی اپنے روسی ہم منصب سے ٹیلی فون پر بات چیت

یکم فروری کو چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاورف سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

لاوروف نے کہا کہ روس نئی قسم کے کرونا وائرس انفیکشن کے نمونیا سے نمٹنے میں چین کے مؤثر اقدامات کو سراہتا ہے اور اسے یقین ہے کہ اس وباء کو جلد ختم کر لیا جائے گا۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ روس چین کے ساتھ مل کر وباء سے نمٹنے کا خواہاں ہے اور دنیا میں صحت عامہ کے شعبے میں چین کے ساتھ مل کر خدمات سرانجام دینا چاہتا ہے۔

وانگ ای نے کہا کہ چینی حکومت کھلے اور شفاف نظریات سے ملک میں اور بیرون ملک پائی جانے والی مناسب تشویش کا ادراک رکھتی ہے۔ روس اور عالمی ادارہ صحت سمیت بین الاقوامی برادری نے چین کو خوب سراہا ہے۔ چین طبی ساز و سامان دینے کے لئے روس کا شکریہ ادا کرتا ہے۔ چین وباء کی روک تھام سے متعلق روسی طبی ماہرین کے دورہ چین کا خیرمقدم کرتا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

چین کا کھلے پن کو فروغ دینے کا عزم پختہ ہے، چینی وزارت خارجہ

چین کا کھلے پن کو فروغ دینے کا عزم پختہ ہے، چینی وزارت خارجہ

بارہ اگست کو وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ایک رپورٹر نے پوچھا کہ چائنہ کونسل فار …

اپنا تبصرہ بھیجیں

Show Buttons
Hide Buttons