حال ہی میں متعدد ممالک کے رہنماؤں نے نوول کرونا وائرس انفیکشن کے نمونیا کی وباء کی روک تھام کے لئے چین کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا اور چین کی حمایت کا بھی اظہار کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اس وباء سے نمٹنے کے لئے چین کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے اور اس کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ پاکستان چین میں مقیم پاکستانی شہریوں کو مدد دینے کے لئے چین کا شکریہ ادا کرتا ہے۔ یقین ہے کہ چین اپنے نظام کی خصوصیات سے فائدہ اٹھا کر اس وبا کو دور کرنے میں کامیاب ہوگا۔ پاکستان ملک میں موجود تمام سازوسامان جمع کر کے چین کو وباء سے نمٹنے کے لئے طبی ساز و سامان فراہم کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام مثبت طور پر چینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
روسی صدر ولا دیمر پوٹن نے چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ روس چینی عوام کے لئے لازمی امداد فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔ روس کے متعلقہ ادارے چین کے متعلقہ اداروں کے ساتھ جلد از جلد تعاون کریں گے تاکہ اس مشترکہ خطرے کو جلد سے جلد ختم کیا جائے۔
علاوازیں بیلاروس، نیپال، تیونس اور کیمرون سمیت متعدد ممالک کے صدور، تھائی لینڈ کے بادشاہ، سنگاپور ، منگولیا سمیت دیگر ممالک کے وزرائے اعظم، شنگھائی تعاون تنظیم اور عالمی بینک سمیت دیگر بین الاقوامی اداروں کے رہنماؤں نے بھی وباء سے نمٹنے میں چین کی حمایت کا اظہار کیا۔